مینگلور 27 مارچ (ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا کے بنٹوال میں سنیچر صبح پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔
حادثہ مانی۔میسور اسٹیٹ ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب ایک کار مانی سے پتور جارہی تھی جبکہ آٹو مخالف سمت سے آرہا تھا۔ مہلوک کی شناخت کوڈجے کے رہنے والے آٹو ڈرائیور امّی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ آٹو کی پچھلی سیٹ پر سوار اس کی اہلیہ کے پیر کو چوٹ لگی ہے جسے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حادثے میں آٹو سمیت کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔